BREAKING

لاہور کےاچھرہ بازار میں خاتون  کو توہین  مذہب کا الزام لگا کر مارنے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا

وقت اشاعت :25 فروری2024

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، لاہور۔ لاہور کےاچھرہ بازار میں خاتون  کو توہین  مذہب کا الزام لگا کر مارنے کی کوشش، پولیس نے بچا لیا۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق لاہور کے اچھرہ بازار میں ایک خاتون کو ہجوم نے گھیر لیا۔ خاتون نے کیلی گرافی آرٹ ورک پر مبنی کرتا زیب تن کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق بازار میں شاپنگ کے دوران کچھ افراد نے ان کے لباس کی جانب توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ یہ قرآنی آیات ہیں ۔ اس دوران قریبی مسجد کے امام بھی ساتھیوں سمیت وہاں آ پہنچے اور خاتون پر الزام لگایا کہ اس نے توہین قرآن کی ہے ۔ یہ لباس قرآنی آیات پر مشتمل ہے ۔

اس دوران ہجوم اکھٹا ہو گیا جبکہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ۔ ڈولفن اہلکاروں نے خاتون کو ہجوم سے بچا کر ایک فوڈ پوائنٹ پر پناہ دی اسی دوران اے ایس پی شہربانو بھی موقع پر پہنچ گئیں ۔ انہوں نے ہر ممکن قانونی کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی ۔ اے ایس پی شہربانو نے کہا کہ قانون کے تقاضے پورے کئے جائیں گے ۔

انہوں نے خاتون کو ہجوم سے بچا کر تھانے منتقل کیاجہاں خاتون نے اپنا موقف بتاتے ہوئے کہاکہ انہوں نے کیلی گرافی پر مبنی آرٹ ورک کا لباس پہنا تھا۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ اس قدر مسئلہ بن جائے گا۔ انہوں نے مقامی امام مسجد کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف بھی کیا۔

Related Articles

Back to top button