BREAKING

ن لیگ نےنوازشریف کی فوری واپسی کی آپشن مستردکردی

ن لیگ نےنوازشریف کی فوری واپسی کی آپشن مستردکردی ۔ پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے دو ٹوک اعلان کیا کہ نوازشریف مکمل علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔ ان کی واپسی ڈاکٹروں کی اجازت سے مشروط ہوگی ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پریس کانفرنس میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ ، خواجہ آصف نے دو ٹوک موقف اپنایا۔

احسن اقبال نے کہاکہ یہ بات تو طے ہے کہ نوازشریف مکمل علاج کے بعد ہی واپس آئیں گے ۔ اس سلسلے میں کوئی ابہام نہیں ۔ اگر ڈاکٹروں نےا جازت دی تو نوازشریف جلد واپس وطن ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف تو بے چینی سے وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کورونا کی صورتحال کی وجہ سے لندن میں نوازشریف کو طبی سہولیات نہ مل سکیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:اب لوگے احتساب کا نام

ان کا علاج شروع ہی نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا  کہ اگر نوازشریف قانون شکن ہوتے تو اپنی اہلیہ کو بستر مرگ پر چھوڑ کر واپس عدالتوں کا سامنا کرنے نہ آتے ۔

نوازشریف کی غیر موجودگی میں ان کے وکلا ان کی نمائندگی کریں گے ۔ جیسے ہی ڈاکٹروں نے سفر کا سرٹیفکیٹ دیا وہ واپس آجائیں گے ۔ اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا کہ حکومتی ٹولے کو کچھ سمجھ ہی نیہں آرہی ملک کیسے چلانا ہے ۔ صرف مسائل سے توجہ ہٹانے کے ئے پی ٹی آئی کی حکومت نے نیا ڈرامہ شروع کررکھا ہے ۔ نوازشریف عوام کے محبوب قائد ہیں جیسے ہی صحت یاب ہوئے وطن واپس ہونگے ۔

Related Articles

Back to top button