دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ اےپی سی کےبعدپہلی گرفتاری میری ہوگی ،آصف زرداری نے بھی اے پی سی خطاب کیا اورکیسز کو حکومتی انتقامی حرکات قرار دیتےہوئے خدشات بتائے ۔
سپر لیڈ نیوز کےمطابق انہوں نےکہا کہ حکومت کونکال کرجمہوریت بحال کریں گے۔ یہ کوئی جمہوریت نہیں اس طرح ملک نہیں چلتے۔ہم نے ہم آہنگی کےذریعے مشرف کوگھربھیجا اور18ویں ترمیم بھی پاس کی۔ جب سے سیاست میں ہوں میڈیا پراس طرح کی پابندیاں نہیں دیکھیں۔ لوگ ہمیں سن رہے ہیں ۔چاہے کتنی ہی پابندیاں لگائی جائیں۔ سابق صدر نے مریم نواز کو قوم کی بیٹی قرارددیدیا۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کوسیاسی کوڑے دان میں ڈالنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے :جدوجہد سلیکٹڈ اورنااہل عمران کولانےوالوں کےخلاف ہے،نوازشریف
حکومت نے 2سال میں تمام قرضوں کے ریکارڈ توڑ دیئے۔ چینی پہلے برآمد اور اب درآمد کرکے ڈاکا مارا جارہا ہے۔احتساب کے نام پراندھا انتقام ہورہا ہے۔حکومت کا احتساب نہ کیا تویہ جرم ہو گا اور ہم اس کا حصہ بن جائیں گے۔
اس موقع پر بلاول نے کہا کہ عوام حقیقی جمہوریت کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔حکومت سے نجات کے لئے عوام کو نکلنا پڑے گا۔ ہمیں پاکستان کو آزادی دلانی ہے ۔ حقیقی جمہوریت کےلئے آواز بلند کرنی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف نے سماں باندھ دیا۔ ملک کے حالات خراب ہیں۔ گھروں سے بندوں کو اٹھا لیا جاتا ہے ۔ احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں جاری ہیں ۔ سلیکٹڈ حکومت نے عوام کو بھی بے حال کر دیا ہے ۔ مہنگائی کی چکی میں پسے عوام حکمرانوں کو گھر بھیجنا چاہتے ہیں ۔