BREAKING

شمالی وزیرستان زچہ بچہ سینٹرمیں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرقتل

 شاکر اللہ، دی سپر لیڈ ، پشاور۔ شمالی وزیرستان زچہ بچہ سینٹرمیں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرقتل  کردی گئیں ۔ واقعہ میر علی سب ڈویژن میں پیش آیا۔ 25سالہ ناہید ڈیوٹی کے بعد رکشے میں گھرجارہی تھیں ۔

سُپر لیڈ نیوز کے مطابق میر علی میں لیڈی ہیلتھ ورکر  کے سر میں گولیاں ماری گئیں۔ لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کےمطابق ناہید بی بی مقامی زچہ بچہ سنٹر میں تعینات تھیں ۔ گاؤں موسکی کی رہائشی خاتون جیسے ہی گھر کے قریب پہنچیں تو پیچھا کرتے موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روک لیا ۔ رکشے سے اتارنے کے بعد چند قدم آگے سڑک کنارے لے گئے اور اچانک سر میں گولیاں مار دیں ۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور کا بیان قلمبند کر لیا ہے ۔ اہلخانہ کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہ تھی ۔ دوسری جانب پولیس کو کوئی سراغ نہ مل سکا۔

یہ بھی پڑھیئے:مانسہرہ میں قاری نے بچی کو زیادتی کے بعد جھاڑیوں میں پھینک دیا

واضح رہے  اسی علاقے میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کو بھی نشانہ بنایا جاتا رہا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ طویل عرصہ تک شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں پولیو مہم بند رہی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسی علاقے میں لیڈی پولیو ہیلتھ ورکرز کے قتل کے شبہ میں چند افراد کو حراست میں بھی لیا گیا تاہم بعد میں چھوڑ دیا گیا۔ شمالی وزیرستان زچہ بچہ سینٹرمیں تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرقتل کے بعدپولیو مہم میں خدمات سر انجام دینے والی ورکرز نے بھی خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button