ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ اب سعودیہ جائیں یالندن،ٹکٹ ایک جیسی ہی پڑے گی ۔ سعودی عرب نے پی آئی اے کے لئے نئی شرائط رکھ دیں جس کے بعد پاکستان سے جدہ تک کرائے میں 49ہزار کا اضافہ کر دیا گیا۔ نئے ریٹس سن کر سعودی عرب میں رہنے والے پاکستانیوں کے ہوش اڑ گئے ۔
سپرلیڈ نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اچانک فضائی سفر کے نئے ایس او پیز وضع کر دیئے ۔ پاکستان سے اگر سعودی عرب سفر کرنا ہےتو ۔۔جہاز کی 25فیصد سیٹیں خالی رکھنا ہونگی ۔ نئے ایس او پیز پر پی آئی اے انتظامیہ نے فوری طور پر یکطرفہ کرائے میں 49ہزار روپے کا بھاری اضافہ کردیا۔ یوں خالی جہاز کا نقصان بھی مسافروں کی جیبوں سے پورا کیا جائےگا۔
یہ بھی پڑھیئے:شاہ محمود نےکس کےکہنےپرسعودیہ مخالف بیان دیا؟
کراچی سے جدہ ، مدینہ یا دمام جانے کے لئے ٹکٹ اب ایک لاکھ 27ہزار روپے کی ملے گی ۔ جبکہ لاہور یا اسلام آباد سے یہی سفر ایک لاکھ 33ہزار روپے میں پڑے گا۔ پی آئی اے کے ریٹس بڑھتے ہی نجی ایئرلائنز نے بھی قیمتیں بڑھا دیں ۔جس سے شہریوں کو دوہری اذیت سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے نئے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سعودی عرب میں پی آئی اے کی سروس کو روکا بھی جاسکتا ہے ۔ تاہم بڑھتے کرائے یقینا عوام کے لئے تکلیف دہ ہیں ۔ یوں اب سعودیہ جائیں یالندن،ٹکٹ ایک جیسی پڑے گی۔