آرمی چیف سےنوازشریف کےلئےریلیف مانگاگیا،ترجمان پاک فوج

دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ آرمی چیف سےنوازشریف کےلئےریلیف مانگاگیا،ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل باجوہ سے محمد زبیر کی دو مرتبہ ملاقات ہوئی ہے۔اس بیان سے نئی بحث چھڑ گئی

ڈی جی آئی ایس پی آر  نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں نیا پینڈورا بکس کھول دیا۔ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ن لیگی رہنما  محمد زبیر نے ہی ملاقات کی درخواست کی تھی ۔ پہلی ملاقات اگست کے آخری ہفتے  ، دوسری 7ستمبر کو ہوئی۔

یہ بھی پڑھیئے:عسکری قیادت کی پارلیمانی وفد سے ملاقات خفیہ کیوں رکھی گئی ؟

ڈی جی آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ دونوں ملاقاتوں میں مریم نواز اور نوازشریف  کے لئے ریلیف مانگا گیا تھا۔ ملاقات سے متعلق زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا۔اس موقع پرآرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ نواز شریف،مریم کے معاملات عدالتوں اور پارلیمنٹ میں ہی حل ہونگے ۔ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ پاک فوج کو ان معاملات سے دور ہی رکھا جائے۔

آرمی چیف سےنوازشریف کےلئےریلیف مانگاگیا،ترجمان پاک فوج کےدعوے کے بعد تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ پاکستانی ٹی وی چینلزنے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کے بعد ان کی بات چیت کو اپنے پروگرامز میں شامل کیا جس کے بعد بحث کا سلسلہ طول پکڑ گیا ہے ۔