BREAKING

شہریوں کی گمشدگی کےواقعات بڑھ رہے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ

شہریوں کی گمشدگی کےواقعات بڑھ رہے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ  تاثر مل رہا ہے جیسے شہر میں دہشت گرد  زیادہ ہو گئے ہیں ۔

اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں  لاپتہ عمر عبد اللہ کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ حکومتی کمیٹی ، درخواست گزاراوراداروں سمیت سب کو پتہ ہے کہ مغوی  عمر عبداللہ کو کس نے اٹھایا۔ کاش  حکومتی کمیٹی اس قدر با اختیار ہو کہ وہ خاطرخواہ اقدامات کر سکے۔ اسلام آباد میں گمشدگیوں کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:وزیراعظم نےوکلاکی تقریب میں کیوں شرکت کی؟سپریم کورٹ برہم

حکومت کے پاس آپشن ہے کہ وہ مغوی کو برآمد کروائے۔ مقدمہ درج کر کے جیل بھیجے یا مغوی خود گھر جائے۔  بہت سارے لوگ اس آرڈر کی زد میں آئیں گے ۔  اس لیے مغوی کی بازیابی کے لیے موقع دے رہے ہیں۔ عدالت نے لاپتہ عمر عبداللہ کوبازیاب کرانے کے لیے10 نومبر تک کی مہلت دے دی ۔ جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس سے سوال یہ پیدا ہوا ہے کہ اگر حکومت کو بھی معلوم ہے کہ مغوی کو کس نے اٹھایا تو  سب کی خاموشی کیسی ؟ شہریوں کی گمشدگی کےواقعات بڑھ رہے ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ کے ریمارکس سے اداروں پر بھی سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔

Related Articles

Back to top button