BREAKING

جلسےکریں یادھرنےدیں،این آراونہیں دوں گا،عمران خان

5گھنٹےقبل

سپر لیڈ،اسلام آباد۔ جلسےکریں یادھرنےدیں،این آراونہیں دوں گا،عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے ہی کہا تھا اپوزیشن چوری کرنے کےبعد ایک ہو جائے گی ۔ ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں کا اجلاس میں ہوا۔ جس میں پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کا معاملہ زیر غور آیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ہمیں کسی تحریک سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ لوگ جتنے مرضی جلسے کر لیں  این آر او نہیں مل سکتا۔

یہ بھی پڑھیے:وزیراعظم نےوکلاکی تقریب میں کیوں شرکت کی؟سپریم کورٹ برہم

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے مفاہمت نہ کرنے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ تحفظات کے باوجود اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت دے دی ہے ۔ جلسےکریں یادھرنےدیں،این آراونہیں دوں گا،عمران خان نے مزید کہا کہ اجازت کا مقصد یہ ہے کہ اپوزیشن سیاسی کارڈ استعمال نہ کر سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر الزام لگایا کہ  بیگم کلثوم نواز مرحوم  کی کامیابی کے لیے ڈھائی ارب روپے کے فنڈز خرچ کیے گئے تھے ۔ انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔اجلاس میں ارکان نے پی ڈی ایم کےجلسوں پر مختلف خیالات کا اظہار کیا۔بعض ارکان نے تو واضح طور پر جلسے روکنے کی بات کی مگر عمران خان کا موقف مختلف تھا۔

Related Articles

Back to top button