ملزم پکڑناپولیس کی ذمہ داری ہےپھرانعام کیسا؟

8گھنٹےقبل

لاہور،سپر لیڈنیوز۔ ملزم پکڑناپولیس کی ذمہ داری ہےپھرانعام کیسا؟ لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد ملہی کی گرفتاری پر انعام دینے پر برہمی کا اظہار کیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دئیے  کہ ایک ملزم کو گرفتار کرنے پر انعام دینا حیران کن ہے۔ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس پر انعام دینےوالوں کو شرم آنی چاہیے ۔ اگر ایسا ہوگا تو پولیس افسر پہلے انعام کا انتظار کرے گا پھر ملزم پکڑے گا؟ کس قانون کے تحت انعام دیا جارہا ہے؟عدالت کو آگاہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے:غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل

ملزم عابدکوباپ نےگرفتارکروایاپھرحکومت کی مبارکبادیں کیوں؟

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئے کہ  یہ پنجاب حکومت نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ملزم پکڑناپولیس کی ذمہ داری ہےپھرانعام کیسا؟ اپنی ہی تعریفیں کی جارہی ہیں۔ ملزم عابد فرار تھا قابو نہیں آیا۔ جب آیا تو انعام بانٹتے پھر رہےہیں ۔  پولیس سے سڑکیں سنبھالی نہیں جارہی ہیں۔سڑکوں پر ہی اب زیادتی کے کیسز ہو رہے ہیں ۔ اشتہاری سرعام گھوم رہے ہیں ۔ لاقانونیت کی انتہا ہو گئی ہے ۔پولیس کہیں نظر نہیں آرہی ۔ سمجھ نہیں آرہی اعلیٰ پولیس حکام کیا کر رہے ہیں ؟ صوبے میں بڑھتے جرائم کی ذمہ داری براہ راست حکومت پر عائد ہوتی ہے۔