فوج کونوازشریف کاسلام،لڑائی ایک، دو کرداروں سےہے،مریم نواز نے پی ڈی ایم کےد وسرے جلسے میں بھی طوفانی خطاب کر کے سب کچھ کہہ دیا۔
سپر لیڈنیوز کے مطابق مریم نواز نے اپنے خطاب میں کھل کر ایک مرتبہ پھر مخالفین کو باؤنسرز مارے ۔ اپنی تقریر میں انہوں نے عمران خان کو کہا کہ آپ سے لڑائی تو ہے ہی نہیں ۔ نہ ہی آپ کا کوئی نام لینا پسند کرتا ہے ۔ آپ بڑوں کی لڑائی میں کیوں آرہے ہو ؟ آپ کے چہرے کاخوف پورے پاکستان نےدیکھ لیا ۔
آپ جعلی ہو سلیکٹڈ ہو ، تنخواہ دار ملازم ہو۔ انہوں نے کہا کہ عمران خا ن کو کوئی نہیں مانتا ۔الزامات لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں ۔آپ کے تو کچن ، گھر اور پٹرول کا خرچ بھی آپ کے امیر دوست اٹھاتے ہیں ۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ہمارے جلسے میں عوام کا سمندر امڈ آیا ہے ۔ ہمیں شرکا کو قیمے والے نان کھلانے کے طعنے نہ دو۔ورنہ ہم بھی کہیں گے آپ پیزہ کھلا دو۔ کتنی پابندیاں لگاؤ گے ہر پابندی کا جواب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیے:
کچھ سیکھنا ہے تو نوازشریف سے سیکھیں جنہوں نے اپ کے 126روز کا دھرنا برداشت کیا، مریم
مریم نواز نے حکومتی کارکردگی پر بھی کھل کر تنقید کی ۔ انہوں نے کہا عمران خان نے عوام سے لوگوں سے روٹی تک چھین لی ۔ نوکری دینے کا جھانسا دے کر نوکریاں ہی چھین لیں۔کہاں ہیں ایک کروڑ نوکریاں ؟ کہاں ہیں پچاس لاکھ گھر ؟ نوازشریف کی تقریر سے سب گھبرا گئے ۔
مریم نواز نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کو لگام دی جائے ۔لوگوں کو آپ کہتے تھے گھبرانا نہیں ۔ اب تو آپ نے خود گھبرانا شروع کر دیا ہے ۔ دماغی توازن کے ساتھ ہوش و حواس بھی کھو بیٹھے ہو؟جعلی وزیراعظم ہو مگر حقیقی وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھے ہو کم از کم اس عہدے کی ہی لاج رکھ لیتے ۔
مریم نواز نے اس موقع پر عمران خا ن کے دھرنے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ آپ نے کچھ سیکھنا ہے تو نوازشریف سے ہی سیکھ لیتے ۔ آپ نے 126دن دھرنا دیا مگر نوازشریف نے ایک لفظ نہیں منہ سے نکالا۔ خوشی سے اچھل کیوں رہے ہو ؟ آپ کا کس نے نام لیا ۔ فوج کو نوازشریف کا سلام مگر لڑائی صرف ایک ،دو کرداروں سے ہے ۔ نوازشریف سرحدوں کےمحافظوں کو دونوں ہاتھوں سے سیلوٹ کرتےہیں مگر آئین شکنوں سے سمجھوتا نہیں ہوگا۔
تقریر میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے انہیں نانی کہنے کا طعنہ دیا اس سے کم ظرفی کیا ہوگی کہ انہوں نے رشتوں کے تقدس کو بھی پامال کیا۔ نانی بہت خوبصورت رشتہ ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں ایک ماں ہوں اور ایک نانی ہوں ۔ یہ تو نصیب کی باتیں ہیں جو آپ کو معلوم نہیں۔
One Comment