BREAKING

جسٹس قاضی فائزکےخلاف ریفرنس پرصدر استعفیٰ دیں،پاکستان بارکونسل

3گھنٹے قبل

جسٹس قاضی فائزکےخلاف ریفرنس پرصدر استعفیٰ دیں،پاکستان بارکونسل نے بڑا مطالبہ کردیا۔ فروغ نسیم اور شہزاد اکبر کو بھی گھر بھیجنے کا مشورہ دے دیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف غیرقانونی ریفرنس کیوں بھجوایا ؟پاکستان بار کونسل نے صدر عارف علوی  سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا  ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق  حکومت نے اپنے سیاسی عزائم کی تکمیل کے لئے جسٹس  فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس داخل کیا ۔پاکستان بار کونسل کیس میں نظر ثانی کی اپنی درخواست میں مزید قانونی نکات پر متفرق درخواست بھی دائر کرے گی ۔

یہ بھی پڑھیے

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےاثاثوں کی تفصیلات سامنےآگئیں

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز سپریم کورٹ کے جج  کو کلیئر قرار دیتےہوئے صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دے دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کی رو سے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا گیا ریفرنس بھی غیر موثر ہو چکا ہے ۔ جسٹس قاضی فائزکےخلاف ریفرنس پرصدر استعفیٰ دیں،پاکستان بارکونسل کے مطالبے کے بعد وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بار کامطالبہ بڑا ہے ۔ حکومت کی بدنیتی واضح ہو رہی ہے ایسے میں ملک کے دیگر وکلا بھی سوالات اٹھا رہے ہیں ۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا کیس واضح تھا۔ حکومت نے لیبک دھرنے کے فیصلے کو جواز بنا کر ریفرنس دائر کر دیا ۔

Related Articles

Back to top button