جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ سے گینگ ریپ کا دلخراش واقعہ سامنے آیا ہے۔ ملزم ویڈیو بھی بناتے رہے ۔ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
سپرلیڈ نیوز کےمطابق ملک میں زیادتی کےکیسز کم نہ ہوسکے ۔ تازہ واقعہ فیصل آباد میں پیش آیاہے جہاں چار افراد نے اسلحے کی نوک پر زیادتی کی ۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے باقی کی تلاش جاری ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
فیصل آباد میں زیر تعلیم ضلع ننکانہ کی افرا کو اس کا ٹیوشن فیلو شاہد علی میلاد میں شرکت کے بہانے چنیوٹ اپنے گاؤں لایا ۔جہاں اس کے تین دوستوں ریاض، عمران اور تصور نے زیادتی کی ۔ پولیس کےمطابق ملزم نے اس سے قبل بھی لڑکی کو ورغلا کر لے جانے کی کوشش کی تھی ۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دیا۔ ڈی پی او نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیا ۔جس کےبعد تھانہ رجوعہ کی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم شاہد کو گرفتار کرلیا۔ جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ سے گینگ ریپ کے واقعے کا وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے کر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔