فیصل آباد میں انوکھی واردات، لڑکی نے سہیلی کو قتل کر کے خود کشی کرلی ۔ واقعہ فیصل آباد کے علاقے ساہیانوالہ کے علاقے لاہوریاں میں پیش آیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے میں بائیس سالہ لڑکی نبیلہ اور اکیس سالہ مقدس میں گہری دوستی تھی ۔ مبینہ طور پر نبیلہ کو مقدس کی منگنی ہونے کا رنج تھا۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ نبیلہ بھی اسی لڑکے کے عشق میں مبتلا تھی ۔ مگر منگنی مقدس کے ساتھ ہونے پر طیش میں آگئی ۔ مقدس کے بھائی نے بھی نبیلہ کا گھر میں داخلہ بند کر رکھا تھا۔ پیر کے روز نبیلہ نے چھت پر جا کر اپنی دوست کو گولی مار دی ۔ بعد میں نیچے آکرزہریلی گولیاں کھا لیں ۔ اسے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی ۔