BREAKING

لاڑکانہ کے نجی میڈیکل سنٹر میں دوران آپریشن خاتون سے زیادتی

لاڑکانہ کے  نجی میڈیکل سنٹر میں دوران آپریشن خاتون سے زیادتی کا انکشاف ہوا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس نے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مگر کوئی گرفتار نہ ہو سکا۔

لاڑکانہ کے میڈیکل سنٹر میں خاتون(نام نہیں دیا جارہا)  کو علاج کے لئے لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کا اپنڈکس کا آپریشن تجویز کیا۔ پولیس کو ریکارڈ کرائے گئے بیان کےمطابق متاثرہ خاتون نے موقف اختیار کیا کہ اس کے ساتھ دوران آپریشن زیادتی ہوئی ہے ۔ وہ نیم بے ہوشی کی حالت میں تھی ۔

خاتون نے دعویٰ کیا کہ زیادتی کے وقت وہ ہوش میں آگئی تھی ۔ اس وقت آپریشن تھیٹر میں سٹاف سمیت ڈاکٹر بھی موجود تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے نامزد ملزموں کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم ملزم موقع سے فرار ہو گئےہیں ۔

Related Articles

Back to top button