سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ وفاقی حکومت کاتحریک لبیک پرپابندی لگا دی ،وزیراعظم کی منظوری کے بعد سمری وفاقی کابینہ کوارسال کر دی گئی ۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا یہ قانون سازی کے ذریعے سارے یورپ سے تعلقات بند کرانا چاہتےہیں ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق حکومت پاکستان نے تحریک لبیک پر پابندی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا یہ لوگ ایسا مسودہ چاہتے تھے جس سے پورے یورپ سے رابطہ منقطع ہو جائے ۔ پولیس والوں کو اغوا کرکےمطالبات رکھے جارہے تھے ۔اسلام آباد میں سرکاری اسلحہ تک چھین لیا گیا۔
تحریک لبیک کے غنڈوں نے چھینے گئے سرکاری اسلحے سے فائرنگ کی ۔ تحریک لبیک کوشش تھی ہرصورت فیض آبادآئیں یہ لوگ طویل عرصے تک دھرنا دے کر ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے تھے ۔ شیخ رشید نے کہا مظاہرین نے ایمبولینسز کوروک کر مجرمانہ غفلت کی ۔ راستے بند کر کے عوام کو پریشان کیا گیا۔ پولیس اور رینجرز نے 8سے 10گھنٹے میں معاملات کنٹرول کرلیے ۔تحریک لبیک والے سرنڈرکردیں ۔ یہ لوگ غلطی پر ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر تحریک کےحمایتیوں کو بھی سخت پیغام دیا اور کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے بے امنی پھیلانے والوں کا بھی قانون پیچھا کرے گا ۔