BREAKING

نیب کا نوازشریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ

وقت اشاعت :20اپریل،2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ نیب کا نوازشریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ ،نیب راولپنڈی  نے احتساب عدالت میں نوازشریف کی جائیداد نیلامی کےلیے درخواست دائرکردی

سپر لیڈ نیوز کے مطابق  درخواست میں سابق وزیراعظم کی جائیداد کی تفصیل بھی شامل کی گئی ہے ۔ استدعا کی گئی ہے کہ نوازشریف نے جان بوجھ کرسرنڈرنہیں کیا۔ وہ عدالتوں سے اشتہاری ہیں ۔ توشہ خانہ کیس  میں بھی پیش نہیں ہوئے ۔ ان کی جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت دی جائے ۔

نیب کے مطابق نوازشریف کی جائیدادکی مالیت  اربوں میں ہے ۔ نوازشریف چارکمپنیوں محمد ‏بخش ٹیکسٹائل ملز،، حدیبیہ پیپرملز،، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی اوراتفاق ٹیکسٹائل ملزمیں شیئرز ہولڈر ہیں ۔  لاہوراپرمال کی جائیداد ان کے نام ہے ۔ زرعی اراضی کے علاوہ 110ایکڑ پرمشتمل فش فارم، لاہورکے پوش ‏علاقے میں20 ایکڑاراضی، مری کا بنگلہ، شانگلہ گلی کا گھراورشیخوپورہ میں 2 قیمتی جائیدادادیں بھی انہی کی ہیں ۔ نیب نے نوازشریف کے نام پر5 قیمتی گاڑیاں نیلام کرنے اوران کے 3 غیرملکی اور5 ‏پاکستانی اکاؤنٹس میں موجود رقم قومی خزانے میں منتقل کرنے کی  بھی استدعا کی ہے۔واضح رہے کہ  نوازشریف کوتوشہ خانہ ریفرنس میں مسلسل عدم پیشی پراگست 2020 میں اشتہاری ‏قراردیا گیا تھا۔ نیب کا نوازشریف کی تمام جائیدادیں نیلام کرنے کا فیصلہ ن لیگ کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ ترجمان نے فیصلے کو انتقامی کارروائی کی بدترین مثال قرار دےدیا۔

Related Articles

Back to top button