سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ حکومت نے ساڑھے سات ہزار اور 15ہزار والے انعامی بانڈ اچانک بند کردیئے ۔ 31 دسمبر تک ساڑھے سات ہزارکا بانڈ کیش کروایا جاسکتا ہےاس کے بعد یہ کام نہیں آئے گا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق حکومت نے15 ہزار روپے کا انعامی بانڈ بھی ختم کردیا۔ یہ انعامی بانڈ یکم جولائی سے ردی کا کاغذ سمجھا جائے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2022 سے ساڑھے سات ہزار کام نہیں آئے گا۔ یکم مئی کو اس بانڈ کی قرعہ اندازی بھی نہیں ہو گی ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اب یہ بانڈ واپس کرنے پر رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل ہوگی جس سے شہریوں میں تشویش بڑھ گئی ہے ۔ حکومت کا دعویٰ ہے کہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ روکنے کے لیے 25 اور 40ہزار کے بانڈز پہلے ہی منسوخ کئے جا چکے ہیں ۔ ملک میں 190 ارب روپے مالیت کے 15 ہزار روپے کے انعامی بانڈز زیر گردش ہیں ۔اسی طرح 126 ارب روپے مالیت کے ساڑھے سات ہزار روپے والے انعامی بانڈ ز بھی زیر گردش ہیں ۔