سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ چینی سکینڈل میں ترین ملوث ہوئے تو انہیں بھی نہیں چھوڑوں گا،عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مخالفین کو کھری کھری سنا دیں ۔ بلیک میل نہ ہونے کا بھی اعلان کر دیا۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اتوار کے روز پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلا لیا ۔ دوران اجلاس وزیراعظم نے جہانگیر ترین کےحوالے سے بھی گفتگو کی اور کہا کہ اگر چینی سکینڈل میں ان کا نام آیا تو انہیں بھی نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے بعد میں نام لئے بغیر جہانگیر ترین گروپ کا بھی ذکر کیا اور واضح کیا کہ کوئی پریشر گروپ کام نہیں آئے گا۔ حکومت جاتی ہے تو جائے ، این آر او پالیسی پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ حکومت گرانا کسی کا مقصد ہے تو بے شک شوق پورا کرلے ۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ۔انہوں نے کہا کہ مخالفوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں کی تو اپنوں کے ساتھ کیوں ایسا کروں گا؟ہماری پوری جدوجہد قانون کی حکمرانی کے لئے ہے ۔ احتساب کا عمل بلا تفریق جاری رہےگا۔