BREAKING

لاہور میں شوہر نے افغان بیوی کو قتل کردیا، خاموشی سے تدفین کے دوران پولیس کا چھاپہ

وقت اشاعت :2جون2021

علی نقوی، سپر لیڈ نیوز، لاہور۔ لاہور میں گھریلو تشدد اور قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ شوہر نے افغان بیوی کو قتل کردیا، خاموشی سے تدفین کے دوران پولیس کا چھاپہ ، ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق لاہور میں فرانس پلٹ نوجوان نے افغان لڑکی گلناز سے شادی کر رکھی تھی ۔دونوں کا اکثر جھگڑا رہتا تھا۔ منگل کے روز کاہنہ کے علاقے میں ایک تدفین کے دوران پولیس کو شک گزرا تو نماز جنازہ  میں شامل افراد سے استفسار کیا گیا ۔ پولیس نے معاملے کو مشکوک سمجھ کر مزید سوالات کئے توعبد الصمد نے دوڑ لگا دی ۔ اس دوران لڑکے عبد الصمد کے والد نے بھانڈا پھوڑ دیااور کہا کہ یہ میت اس کی بہو گلناز  کی ہے جسے بیٹے نے ہی گلا دبا کر مارا ہے ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملزم عبد الصمد چند روز قبل ہی فرانس سے لوٹا تھا۔

Related Articles

Back to top button