دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، پشاور۔ ایک ماہ قبل تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی کوہاٹ کی 20 سالہ ارحم پشاور کے ہسپتال میں دم توڑ گئی ، پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہ کر سکی ۔
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی پشاور کی بیس سالہ ارحم انصاف کی راہ تکتی موت کی وادی میں چلی گئی۔ نامعلوم ملزم نے گھر میں سوتے ہوئے ارحم پر تیزاب پھینک دیا تھا۔ 20 سالہ ارحم کا چہرہ تیزاب کے حملے سے ستر فیصد جل گیا تھا۔ نامعلوم ملزم رات کے وقت دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا تھا۔ اہل خانہ کےمطابق وہ ملزم کو نہیں جانتے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات چل رہی ہیں ۔ فی الحال کیس میں کامیابی نہیں ملی ۔ دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے ذرائع کے مطابق اس کیس میں پولیس کی عدم دلچسپی واضح ہے ۔ لڑکی کا بیان بھی تاخیر سے ریکارڈ کیا گیا تھاجبکہ اس کے بعد سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ۔ لڑکی نے شدید زخمی حالت میں ملزم کی نشاندہی کی تھی مگر پولیس اس تک نہ پہنچ پائی جس کے بعد ارحم کی حالت دن بدن بگڑتی چلی گئی ۔ یوں ہفتے کی شام وہ خالق حقیقی سے جاملی ۔