BREAKING

افواج پاکستان کے ہسپتال بھی عوام کے لئے کھولیں جائیں ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

وقت اشاعت :5اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، اسلام آباد۔ افواج پاکستان کے ہسپتال  بھی عوام کے لئے کھولیں جائیں ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا بہت تیزی سے پھیل رہا ہے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہسپتال سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث ملک کے تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے اسپتال عوام کے لئے فوری کھول دیئے جائیں اسی میں عوام کی بہتری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے باوجود میں اور میری اہلیہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ۔ وبا کے دوران احتیاط کے حوالے سے اسلامی احکامات واضح ہیں۔  بدقسمتی سے  ملک میں ایس او پیز  پرعمل نہیں ہو رہا۔ عید الاضحیٰ کی نماز کے دوران بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ  بنیادی حق اور صحت  عوام کا حق ہے ۔ آرٹیکل   9 زندگی کے تحفظ کا ضامن ہے۔  تمام سرکاری اور افواج پاکستان کے اسپتال عوام کے لئے فوری کھولے جائیں۔  طبقاتی تفریق کہیں عوام کے جانی نقصان کا باعث نہ بن جائے ۔ واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ  کورونا سے متاثر ہیں ۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ  کو سانس لینے میں دشواری پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے ۔ ایک سے دو روز میں گھر منتقل کر دیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button