صادق آباد میں مدرسے کے نائب امام نے عوام کو اکسایا، مندر میں توڑ پھوڑ کے بعدتمام ملزم غائب

وقت اشاعت :5اگست2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، رحیم یار خان ۔ صادق آباد میں مدرسے کے نائب امام  نے عوام کو اکسایا، مندر میں توڑ پھوڑ  کے بعدتمام  ملزم غائب  ہو گئے

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق ہندو نوجوان پر مسجد کی بے حرمتی کا الزام لگا کر تاریخی مندر کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق بھونگ شہر  کے مدرسہ دارالعلوم عربیہ تعلیم القرآن کےنائب امام حافظ محمد ابراہیم نے عوام کو اکسایا اور ہجوم لے کر پہلے موٹر وے پر ٹریفک رکوائی اس کے بعد تاریخی مندر میں دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی ۔ مشتعل ہجوم نے مندر میں مورتیاں تک توڑ دیں جبکہ عمارت کو بری طرح نقصان پہنچایا۔

مندر میں توڑ پھوڑ  کے بعد  مدرسے کے نائب امام سمیت 8افراد پر مقدمہ درج ہوا ہے مگر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

یہ بھی پڑھیے

  اے ایس آئی ریاض احمد نے دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کو بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں  جلد سب کو پکڑ لیں گے ۔ دوسری جانب شہر میں حالات بدستور کشیدہ ہیں ۔ وزیراعظم نے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے ۔ عمران خا ن نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حکومت مندر دوبارہ تعمیر کرائے گی ۔ اگر پولیس کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری میں کوئی کوتاہی ہوئی توپولیس کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔