دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سیالکوٹ۔ جنم بھومی میں پی ٹی آئی کی سیاسی موت ہوگئی،شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن میں عبرتناک شکست ہوئی
دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق شہباز شریف نے سیالکوٹ کے ورکرز کنونشن میں شرکت کی اور حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن مسلم لیگ ن جیتے گی۔شفاف انتخابات کرانا ہوں گے۔اس بارکسی سلیکٹڈ کوتسلیم نہیں کریں گے۔دھاندلی کا کھیل بہت برداشت کرلیا۔ عمران نیازی نے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا۔یہ تو کہتے تھے ڈالر ایک روپیہ مہنگا ہو جائے تو وزیراعظم چور ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 170 تک پہنچ گیا، اب چور کون ہے ؟
ایک کروڑ نوکریاں دینے کاکہاگیا،آج 50 ہزارافراد بے روزگار ہو گئے۔۔ مہنگائی سے لوگ تنگ ہیں،عوام پھر کیوں نہ نواز شریف کی حکومت کو یاد کریں۔اس کرپٹ حکومت کے خلاف ہمیں جنگ لڑنی ہو گی۔