فرانسیسی آبدوز کی ڈیل کا تنازع سنگین، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس بلالیے

وقت اشاعت :19ستمبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ فرانسیسی آبدوز کی ڈیل کا تنازع سنگین، فرانس نے امریکا اور آسٹریلیا سے سفیر واپس  بلالیے، سفارتی ماحول میں تلخی غالب آگئی ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق  فرانسیسی  وزیر خارجہ کا  کہنا ہےکہ  سفیر کو آبدوز معاہدے میں  دھوکا دہی پر واپس بلا لیا۔آسٹریلیا کاڈیل توڑنا ناقابل قبول  رویہ ہے۔امریکا کے فرانس کے فیصلے پر اظہار افسوس بھی سامنے آگیا۔ امریکانے   فرانس سے بات چیت  کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ فرانس کی ڈیل توڑ کر  آسٹریلیا  امریکا سے آبدوز خرید رہا ہے۔آسٹریلیا نے فرانس سے 36ارب ڈالر کا معاہدہ منسوخ کردیا۔