مظفرگڑھ چڑیا گھر سے 20 فٹ لمبا اژدھا کیسے فرار ہو گیا ؟

مظفرگڑھ چڑیا گھر سے 20 فٹ لمبا اژدھا کیسے فرار ہو گیا ؟خطرناک سانپ  پنجرے سے نکل  کر گھومتا رہا۔کسی کو خبر نہ ہوئی ۔ صبح پنجرہ خالی دیکھا تو انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ۔

مظفرگڑھ   کے ایک مقامی پارک میں چھوٹا چڑیا گھر بنایا گیا ہے ۔انتظامیہ کے مطابق رات گئے خطرناک سانپ پنجرے کا ایک حصہ توڑ کر باہر نکل گیا۔ صبح ہونے پر معلوم ہوا کہ سانپ پنجرے میں نہیں ہے ۔ جس کے بعد اس کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ بعد ازاں اژدھے کو دیہاتیوں نے دریائے چناب کے کنارے  جھاڑیوں سے قابو کرلیا جس کے بعد اسے دوبارہ چڑیا گھرپہنچا کر پنجرے کی مرمت کے بعد بند کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چڑیا گھر میں انتظامات ناقص ہیں ۔ خطرناک سانپ کا یوں فرار ہونا مقامی آبادی کے لئے بھی باعث تشویش ہے ۔ دھاری دار اژدھا افریقی نسل سے ہے ۔ اس کی افزائش مقامی سطح پر ہی ہوئی۔