دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی ۔ اداکارہ شہناز گل کیا سدھارتھ کو کبھی بھول پائیں گی ؟یہ وہ سوال ہے کہ بھارتی میڈیااداکارہ سے آج کل زور و شور سے کر رہا ہے ۔
دی سپر لیڈڈاٹ کام کے مطابق اداکارہ شہناز گل اپنے دوست سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کا غم تاحال نہیں بھلا پائیں ۔ ان کی افسردگی موت کے دو ماہ بعد بھی میڈیا پر زیر گردش ہے ۔ بھارتی میڈیا ان سے سدھارتھ کی موت اور ان کی دوستی کے حوالے سے سوال کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا۔ بگ باس سیزن 13 دونوں اداکار ساتھ ساتھ دکھائی دیئے۔ دونوں کی دوستی خوب پروان چڑھی ۔ اسی دوران دونوں نے شادی کا بھی فیصلہ کرلیا تاہم اس محبت کے کچھ عرصہ بعد ہی سدھارتھ شکلا اچانک ہارٹ اٹیک کے باعث چل بسے ۔ ان کی موت نے شہناز کو گہرا صدمہ پہنچایا ۔
آخری رسومات کے دوران وہ خود بھی بے ہوش ہوئیں جنہیں ان کے اہل خانہ نے گاڑی میں منتقل کیا ۔ تب سے بھارتی میڈیا مسلسل ان سے تفصیلی گفتگو کرنے کے لئے پر تول رہا ہے تاہم انہوں نے ابھی تک اپنے دوست کی یادوں کے حوالے سے کوئی انٹرویو نہیں دیا۔ گزشتہ روز شہناز گل اداکار دلجیت دوسانجھ اور اداکارہ سونم باجوہ کے ساتھ اپنی فلم حوصلہ رکھ کی پروموشن میں مصروف تھیں کہ صحافی نے ان سے سوال کر دیا کہ اگر سدھارتھ زندہ ہوتے توآپ کی نئی فلم دیکھ کر کیا تاثرات دیتے ۔ یہ سوال سن کر شہناز گل رونے لگیں اور اٹھ کر چلی گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق شہناز اس وفات پر مسلسل صدمے کی حالت میں ہیں کوئی بھی سدھارتھ کی بات کرے تو وہ رو پڑتی ہیں۔