دی سپر لیڈ ڈاٹ کام کے مطابق جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور ماڈل سہانا اپنی 22 ویں سالگرہ کی رات گھر میں مردہ پائی گئی ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سہانا کی لاش ریاست کیرالہ کے شہرکالی کٹ میں واقع ان کےفلیٹ میں ملی ۔ قریبی فلیٹ میں مقیم ایک شخص نے بتایا کہ پولیس کو لاش فلیٹ کی کھڑی کے پلر سے لٹکتی ہوئی ملی تاہم پولیس نے تصدیق نہیں کی ۔ دوسری جانب اداکارہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی بیٹی نے خود کشی نہیں کی بلکہ ممکنہ طور پر انہیں قتل کیا گیا ہے ۔ انہوں نےاپنے داماد پر شک ظاہر کیا ہے ۔ اداکارہ کی والدہ نے مزید بتایا کہ بیٹی کا شوہر اکثر تشدد کرتا تھا۔ اداکارہ کی موت ان کی بائیس ویں سالگرہ کی رات ہوئی ہے ۔
پولیس نے تحقیقات کے لئے سہانا کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے ۔ دونوں کی ایک سال قبل ہی شادی ہوئی تھی ۔ سہانا کے شوہر کے بیانات نے معاملے کو مزید الجھا دیا ہے۔ انہوں نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا کہ سہانا کی لاش باتھ روم سے ملی ۔ اس طرح پولیس مختلف بیانات میں الجھ کررہ گئی ہے تاہم پولیس چیف نے تحقیقات میں سب حقائق سامنے لانے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔