مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، ایک ویڈیو بنا کر محفوظ کرلی ہے جس میں تمام سازش کرنے والوں کے نام لئے ہیں ، عمران خان

وقت اشاعت :15مئی2022

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام ، سیالکوٹ۔ مجھے قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ، ایک ویڈیو بنا کر محفوظ کرلی ہے جس میں تمام سازش کرنے والوں کے نام لئے ہیں ، عمران خان  نے پھر بڑے دعوے کر دیئے ۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق سیالکوٹ جلسے سے خطاب میں عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں قتل کرنے کی سازش باہر اور یہاں بند کمروں میں ہو رہی ہے ۔ اس قتل کی سازش کا معلوم ہو چکا ہے ۔ ایک ویڈیو بنا کر محفوظ کرلی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ انہوں نے اس ویڈیو  میں تمام سازش کرنے والوں کے نام بھی  لے   لئےہیں ۔ اگر کچھ ہوا تو ویڈ یو سامنے آجائے گی ۔ چاہتا ہوں عوام جان لیں کہ میرے خلاف سازش کون کون کر رہا ہے ۔ 

حکومت گرانے کے لئے لندن میں بیٹھ کر نوازشریف نے سازش کی، یہ کرکٹ میں بھی اپنے امپائرز کھڑے کر کے کھیلتا تھا۔ نواز شریف اور اس کی پارٹی بزدل ہے ۔سازش کے تحت سیالکوٹ میں بڑے میدان میں جلسہ کرنے سے روکا گیا ۔ عمران خان نے روایتی انداز میں پھر شہباز شریف کو چیری بلاسم کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ وہ کہتا ہے ہم بھکاری ہیں ۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی نے خواجہ آصف کو خواجہ وینٹی لیٹر کہہ کر پکارا۔ مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہہ کر  مخاطب کیا اور ان پر ڈیزل پرمٹ بیچنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔