ENTERTAINMENTSUPER LEADS

پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں ایوارڈجیت کر تاریخ رقم کر دی

وقت اشاعت :29مئی2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، واشنگٹن ڈی سی ۔ پاکستانی فلم جوائے لینڈنے دنیا کے سب سے بڑے فلمی میلے کانز میں ایوارڈجیت کر تاریخ رقم کر دی

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق پاکستانی فلم جوائے لینڈ نے دو کیٹیگیریز میں ایوارڈز اپنے نام کئے ۔  جن میں جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ،  اورکانز قیور پالم پرائز شامل ہیں۔جیوری پرائز ان دی ان سرٹن ریگارڈ کو اس فلمی میلے کادوسرا بڑا ایوارڈ تسلیم کیا جاتا ہے۔ فرانس میں معروف کانز فلمی میلے کا آغاز گزشتہ ہفتے ہوا تھا۔

اس فیسٹیول میں پاکستان کی کوئی اہمیت نظر نہیں آرہی تھی تاہم بھارتی وفد نے خوب پذیرائی سمیٹی ۔ بالی ووڈ کی معروف شخصیات اس فیسٹیول کا حصہ بنیں ۔ فیسٹیول کا اختتام قریب آیا تو اچانک پاکستان مرکز نگاہ بن گیا۔ صائم صادق کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم جوائے لینڈ کو جیوری ایوارڈ بھی دیا گیا ہے۔صائم صادق کی مذکورہ فلم کی سکریننگ کانز فیسٹیول میں کی گئی تو ججز نے اسے بے مثال فلم قرا ردیا۔  

فیسٹیول میں بھارتی اداکارہ دپیکا پدوکون مرکز نگاہ بنی رہیں ۔ فوٹو کریڈٹ : بالی وڈ ہنگامہ

فلم میں ثروت گیلانی، ثانیہ سعید، علی جونیجو، ثناء جعفری، علینہ خان سمیت دیگر اداکاروں نے کام کر کے اپنی اداکاری کا خوب لوہا منوایا ہے ۔ واضح رہے کہ فلم جوائے لینڈ کی کہانی ایک خواجہ سرا کی زندگی کے گرد گھومتی ہے ۔  جس کو سرمد کھوسٹ اوراپوروا چرن نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کا میوزک عبداللہ صدیقی نے دیا ہے۔

Related Articles

Back to top button