ENTERTAINMENT

ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ہیرو الو ارجن ایک رات جیل میں رہنے کے بعد رہا

ممبئی ( دی سپرلیڈ ڈاٹ کام )  بھارتی اداکار الوارجن بھگدڑ کیس میں ایک رات جیل میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا ہو گئےہیں

ممبئی ( دی سپرلیڈ ڈاٹ کام )  بھارتی اداکار الوارجن بھگدڑ کیس میں ایک رات جیل میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا ہو گئےہیں ۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق الو ارجن کو ’ پشپا 2 ‘ کی اسکریننگ کے دوران بھگڈرکے کیس میں گھر میں چھاپہ مار کر حراست میں لیا گیا تھا۔ الوارجن کی فلم کی سکریننگ کے دوران ان کو دیکھنے کے لئے پرستاروں کی بہت بڑی تعداد امڈ آئی تھی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور ایک خاتون ہلاک ہو گئی ۔ واضح رہے کہ الو ارجن نے ہلاک ہونے والی خاتون کے اہل خانہ سے تعزیت کی تھی اور انہیں پچیس لاکھ روپے امداد دیتے ہوئے معذرت کی تھی ۔

Related Articles

Back to top button