ENTERTAINMENT

پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو تحویل میں لینے کا تنازع شدت اختیار کرگیا

وقت اشاعت :2جون2021

عمران یوسفزئی ، نمائندہ خصوصی پشاور۔ پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے گھروں کو تحویل میں لینے کا تنازع شدت اختیار کرگیا ۔ موجودہ مکین عدالت جا پہنچے ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق پشاور میں دلیپ کمار اور راج کپور کے آبائی گھروں کو سرکاری تحویل میں لینے کامعاملہ حل نہیں ہو پارہا۔ پشاور میں موجود لیجنڈری اداکاروں کے گھروں کی خریداری کے معاملے پر ڈی سی پشاور نے دونوں گھروں کے مالکان کے اعتراضات مسترد کر دیئے۔

دونوں مکانوں  کی ملکیت آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے نام ٹرانسفر ہو گئی جس پر عمارتوں میں موجود مکین عدالت جا پہنچے ۔ دلیپ کمار کے گھر کے موجودہ مالک نے سپر لیڈ نیوز کو بتایا کہ ہم انتظامیہ کا یہ فیصلہ نہیں مانتے ۔انصاف کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے امید ہے جلد حکم امتناع مل جائے گا۔

حکومت جبری طور پر یہ گھر ہم سے کوڑیوں کے بھاؤخرید کر آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کو دے رہی ہے ۔ ان عمارتوں کی قیمت آفر کی گئی قیمت سے کئی گنا زیادہ ہے ۔ واضح رہے کہ  صوبائی حکومت نے راج کپور اور دلیپ کمار کے گھروں کی مجموعی قیمت 2 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار روپے مقرر کی تھی اور اس کا تعین ڈی سی پشاور نے کیا تھا۔  

Related Articles

Back to top button