ENTERTAINMENT

عامر لیاقت نے مجھ سے 2ماہ قبل بھی خفیہ ملاقات کی، مبینہ تیسری بیوی کا ایک اور دعویٰ

وقت اشاعت :2جون 2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ عامر لیاقت نے مجھ سے 2ماہ قبل بھی خفیہ ملاقات کی، مبینہ تیسری بیوی کا ایک اور دعویٰ ، ہانیہ خان کہتی ہیں میری بہن بھی عامر لیاقت سے نکاح کی گواہ ہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کےمطابق عامر لیاقت حسین کی تیسری مبینہ بیوی نے پھر بڑے انکشاف کردیئے ہیں ۔ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عامر لیاقت حسین نےا ن کے ساتھ نکاح کیا تھا۔ ان کی بہن بھی گواہ ہیں ۔ نکاح تب ہوا جب بشریٰ اور طوبیٰ ان کی زندگی میں نہیں تھیں ۔ عامر لیاقت نےان سے بہت جھوٹ بولے ۔ نکاح چھپانے کی کوشش کرتے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال نو مارچ کو ہم ملے تھے ۔ عامر نے مجھے موبائل فون گفٹ کیا تھااور وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں اپنی زندگی سے بے دخل نہیں کرے گا۔ عامرلیاقت اب یہ نکاح چھپا رہے ہیں ۔ ان کو بھاگنے نہیں دوں گی ۔ ہانیہ خان نے یہ بھی کہا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے ان پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے ۔

Related Articles

Back to top button