سپر لیڈ نیوز، واشنگٹن ڈی سی ۔ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث بالی ووڈ کی دو اداکارائیں رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگئیں ۔ پولیس نے ممبئی میں سٹنگ آپریشن کےد وران نیٹ ورک کا کھوج لگا لیا۔
سپر لیڈنیوز کے مطابق تھانہ ایریا ممبئی میں علاقہ مکینوں نےپولیس کو اطلاع دی کہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی طور پر جسم فروشی کا کاروبار کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے اہلکاروں نے سٹنگ آپریشن کرنے کی ٹھانی اور گاہگوں کا روپ دھار کر فلیٹ میں موجود منیجر سے لڑکیوں کی ایک رات کی قیمت دریافت کی ۔
ممبئی پولیس کے مطابق فلیٹ میں موجود شخص نے دونوں لڑکیوں کے تین لاکھ روپے مانگے جس پر بحث و مباحثے کے بعد دو لاکھ ساٹھ ہزار روپے میں ڈیل ہوئی ۔ دونوں لڑکیاں ڈیل کامیاب ہونے کے بعد فلیٹ میں پہنچیں جہاں باہر گھات لگائے پولیس اہلکاروں نے سب کو گرفتارکرلیا ۔ ممبئی پولیس کے مطابق اداکاراؤں کے نام نہیں بتائے گئے۔ ان میں سے ایک تامل فلموں میں کام کر چکی ہے جبکہ دوسری بالی ووڈ میں سائیڈ رول کر چکی ہے اور ماڈل بھی ہے ۔
فلیٹ کی مالکن حسینہ خالد میمن اور ایک سہولت کار سویٹی چڈھا کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ان اداکاراؤں نے کورونا کی وجہ سے فلم انڈسٹری میں کام نہ ہونے کی وجہ سے جسم فروشی کا دھندا شروع کیا تھا۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نیٹ ورک میں درجنوں ماڈلز ، اداکارائیں اور طالبات بھی شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ ممبئی میں رہائشی علاقوں میں قحبہ خانوں پر پابندی عائد ہے ۔