ENTERTAINMENT

آریان خان شدید دباؤ میں ہیں ، منشیات برآمد نہیں کی گئیں ، ترجمان شاہ رخ خان

وقت اشاعت :4اکتوبر2021

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، ممبئی۔ آریان  خان شدید دباؤ میں ہیں ، منشیات برآمد نہیں کی گئیں ، ترجمان شاہ رخ خان  نے کہا ہے کہ معاملے کی تحقیقات تک بات نہیں کرنا چاہتے ۔

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام  کے مطابق بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو  نے حراست میں لے لیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی نے گزشتہ روز ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مارا اور 8 افراد کو گرفتار کیا۔جن افراد کو حراست میں لیا گیا ان  میں شاہ رخ خان  کے بیٹے آریان خان بھی شامل تھے۔

شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان سے نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حکام نے پوچھ گچھ کی ہے۔ آریان کا موبائل فون ضبط کر کے اس کی اسکیننگ بھی کی گئی حکام نے ان افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان شاہ رخ خان کے مطابق آریان خان شدید دباؤ میں ہیں ۔ منشیات برآمد ہونے کی تحقیقات جاری ہیں ۔ حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ آریان سے منشیات ملی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button