PAKISTAN

مظفرگڑھ میں تین  ڈاکوؤں نے  خاتون کو بچوں کے سامنے   اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس اطلاع کے 5 گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی

وقت اشاعت :14جون2022

دی سپر لیڈ ڈاٹ کام ، مظفر گڑھ ۔ مظفرگڑھ میں تین  ڈاکوؤں نے  خاتون کو بچوں کے سامنے   اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس اطلاع کے 5 گھنٹوں بعد موقع پر پہنچی۔

دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے موضع ٹبی بھٹیاں میں  ڈاکوؤں نے  دوران  ڈکیتی  خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔   متاثرہ خاندان مقامی زمیندار کا ملازم تھا  اور اسکے فش فارم کے قریب 2 کمروں کے کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔ متاثرہ خاتون کے شوہر طالب حسین کے مطابق 4 مسلح ڈاکو فش فارم سے ٹرانسفارمر چوری کرنے آئے تھے۔ ناکامی پر  انکے کمروں میں داخل ہوگئے۔ ڈاکوؤں نے اسے اور نزدیکی رقبے پر کام کرنے والے اللہ بخش نامی ملازم  کو باندھ کر ایک کمرے میں محبوس کردیا۔ دوسرے کمرے میں 3 ڈاکوؤں نے بچوں کے سامنے اسکی بیوی شازیہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ طالب حسین نے بتایا کہ  ڈاکو جاتے ہوئے بیوی کی سونے کی بالیاں اور دیر سامان بھی لوٹ کر لے گئے ۔ پولیس کو اطلاع دی مگر اہلکار پانچ گھنٹے بعد پہنچے اور  مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

Related Articles

Back to top button