دی سپرلیڈ ڈاٹ کام، کراچی ۔ کم عمری میں پسند کی شادی کرنے والی نمرہ کاظمی بھی گھریلو الجھنوں میں پھنس کر رہ گئی۔
دی سپرلیڈ ڈاٹ کام کےمطابق کراچی میں کم عمری کی شادیاں ناکام ہونے لگیں ۔ دعا زہرا کے بعد نمرہ کاظمی کے اہل خانہ کے دباؤ کی وجہ سے شادی اختلافات کا شکار ہو گئی ۔ اگرچہ تونسہ میں پسند کی شادی کرنےنمرہ کاظمی کا کہنا ہےکہ وہ اپنے شوہر شاہ رخ سے الگ ہوئی ہے اور نہ ہی اس سے طلاق لی ہےتاہم اس کے اہل خانہ سے تعلقات ضرور خراب ہیں ۔
نمرہ کاظمی کا کہنا تھا کہ والدین سے ملنے کے لیے شاہ رخ کےگھر سے گئی تھی، شاہ رخ ڈھونڈ رہا تھا تو اس لیے تھانے چلی گئی۔ شاہ رخ مجھے واپس گھر لے جانا چاہتے تھے۔ شاہ رخ کی والدہ نے مجھے ساتھ لے جانے سے منع کردیا جس پر شاہ رخ والدہ کے سامنے مجبور ہوا اور چھوڑ کر چلا گیا۔ میں نے شاہ رخ سے طلاق نہیں لی اور نہ الگ ہوئی ہوں۔
دوسری جانب نمرہ کاظمی کی والدہ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ کی والدہ نمرہ پر تشدد کرتی تھی۔ ہم نے پولیس سے کہا ہے نمرہ کو شاہ رخ یا اس کےخاندان کے حوالے نہ کیا جائے۔ بیٹی ہمیں واپس دلوائی جائے ۔ واضح رہے کہ چار ماہ قبل کراچی کی رہائشی لڑکی نمرہ کاظمی نے تونسہ میں شاہ رخ نامی لڑکے سے پسند کی شادی کی تھی۔ نمرہ کاظمی کی درخواست ڈی جی خان کی عدالت نے منظور کرتے ہوئے اسے والدین کے ساتھ کراچی جانے کی اجازت دی تھی۔