راولپنڈی میں ایک ہی خاندان کے نو افراد کو قتل کرنے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے ۔ پولیس نے مزید دو افراد کو گرفتارکرلیا ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ یہ ملزم واردات میں براہ راست ملوث تھے تاہم اب بھی مرکزی ملزم قانون کی گرفت سے دور ہے ۔
راولپنڈی پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران گرفتاریاں کی ہیں ۔ دونوں افراد واردات کے بعد سے روپوش تھے ۔ اس سے قبل شک کی بنیاد پر پولیس چار افراد کو حراست میں لے چکی ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے: گجرات میں غیرت کے نام پر لڑکا لڑکی قتل
ایس ایس پی آپریشنز طارق ولایت کے تمام ملزموں کو جلد گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
میرٹ پر مقدمے کی تفتیش آگے بڑھا رہےہیں ۔ قانون کے مطابق تمام ملزموں کو سزا ملے گی ۔ مقدے میں کوئی دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔