PAKISTAN

کیا سب پکڑے جائیں گے ؟

اپوزیشن کی سخت تنقید کے بعد حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔

یہ  فیصلہ ایسے وقت میں آیا ہے جب  اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی  میں مسلسل سوالات اٹھ رہے ہیں ۔ وفاقی حکومت نے متعلقہ  اداروں سے  نوے روز میں عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔

ایف بی آر کو ملک کی تمام شوگر ملوں کا ٹیکس آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔  شہزاد اکبرنےمتعلقہ اداروں اور فریقین کو خطوط لکھ دیئے ہیں ۔

ایف بی آرکوشوگرملزکی بے نامی ٹرانزیکشنز،،اسٹیٹ بینک کوچینی ذخائرکے غلط استعمال اورمشکوک برآمدات، شوگرملزکوسبسڈی کی ادائیگی کے باوجود کاشتکاروں کوکم ادائیگی کی تحقیقات کی ہدایت  کی گئی ہے ۔

حکومت نے سٹیٹ بینک کو تمام شوگرملوں سے متعلق جامع رپورٹ دینے کی بھی ہدایت کی ہے ۔ مسابقتی کمیشن کو شوگر مالکان کے اقدامات میں تاخیر پر وضاحت دینے کا پروانہ ملا ہے ۔

ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم

اس حوالےسے وزیراعظم عمران خان کی سربراہی ایک اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے شرکا سے گفتگو میں کہا حکومت شوگر مافیا کے خلاف کارروائی میں سنجیدہ ہے ۔ گندم کی ذخیرہ اندوزی  کرنےوالے عناصر کو بھی پکڑا جائے ۔

Related Articles

Back to top button