PAKISTAN

شوگر ملز کیس میں شہباز، حمزہ پر فرد جرم عائد

رمضان شوگرملز کیس میں   شہبازشریف اور حمزہ شہبازشریف پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔

احتساب عدالت میں سماعت کے موقع پر  استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ رمضان شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کی  گئی ہے ۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے صحت جرم سےانکارکیا۔ سماعت کے موقع پر شہبازشریف کے وکلا نے دلائل دیئے  کہ یہ کیس سیاسی ہے اور بدنیتی پر مبنی ہے ۔

جان بوجھ کر پھنسایاجارہا ہے ۔ وکلا نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بھی ضمانت کے فیصلے میں کہا تھا کہ نیب کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے گئے ۔ شہباز شریف بے قصور ہیں ۔

یہ بھی پڑھیئے : شہباز شریف ارطغرل ڈرامہ نہیں دیکھنا چاہتے

عدالت نے دلائل سننے کےبعد فردجرم عائد نہ کرنے کی استدعا مسترد کردی۔  ۔اس موقع پر  شہبازشریف نے کہا کہ  کبھی سرکاری پٹرول تک استعمال نہ کیا۔ محنت سے صوبے کے عوام کی خدمت کی ۔

جان بوجھ کر سیاسی مقدمات بنائے جارہے ہیں ۔ اب نیا شوشہ چھوڑ دیا گیا ہے ۔ گندے نالے کے کیس میں پھنسایا جارہا ہے ۔  

سماعت کے دوران احتساب عدالت کے باہر  لیگی کارکنوں کی پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی ۔ تاہم پولیس نے حالات پر کنٹرول میں رکھے ۔

Related Articles

Back to top button