مجھے طلاق دے دو۔۔ بیگوموبائل ایپ نہیں چھوڑ سکتی ۔۔یہ مطالبہ لاہور کی ایک خاتون کا ہے ۔ جس کا کہناہے کہ اس کا شوہر بیگو ایپ استعمال کرنے سے روکتا ہے ۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق طلاق نہ ملنے پر خاتون لاہورکی فیملی کورٹ میں جا پہنچی اور خلع کا دعویٰ دائر کردیا۔
فیملی کور ٹ کے جج فراز جاوید نے درخواست پر سماعت کی ۔ خاتون درخواست گزار کنزہ اعجاز نے موقف اختیار کیا کہ اس کا شوہر رکشا ڈرائیور ہے ۔
غربت کے باعث گزارا بہت مشکل ہو چکاہے ۔ ایسے میں شوہر بیگو موبائل ایپ استعمال نہ کرنے کا مشورہ دے رہا ہے ۔
خاتون نے بتایا کہ وہ اس ایپ سے روزانہ 1500روپے کما لیتی ہے جبکہ شوہر خرچ بھی نہیں دیتا ۔ شوہر کی جانب سے ایڈووکیٹ ملک خرم شہزادہ عدالت میں پیش ہوئے۔
شوہر نے موقف اختیار کیا کہ وہ رکشا ڈرائیور ہے اور محنت مزدوری کرتا ہے ۔ اسی کی بیوی دیگر مردوں کےساتھ اس موبائل ایپ کے ذریعے بات چیت کرتی ہے جس پر اعتراض ہے ۔
رکشا ڈرائیور نے مزید کہا کہ اس کی بیوی مردوں سے غیر اخلاقی باتیں بھی کرتی ہے ۔ اسے روکا تو اس نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔
عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور شوہر کو نوٹس جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیئے : شادی کے لئے سونا کہاں سے آئے گا؟
بیگو ایپ ؟
بیگو چین کی ایک موبائل ایپ ہے جو لائیو چیٹ کی سہولت فراہم کرتی ہے ۔ اس ایپ کو ڈیٹنگ ایپ بھی کہا جاتاہے ۔ مرد حضرات عام طور پر خاتون سے دوستی کےلئے اس ایپ کا سہارا لیتے ہیں اور باقاعدہ فیس سے کر خواتین سے بات کرتے ہیں ۔
ماڈلز عریاں لباس زیب تن بھی کرتی ہیں اور جس کے جتنے زیادہ فالورز ہوں اس کے آن لائن کمانے کے اتنے ہی زیادہ امکانات ہوتےہیں ۔
سوشل میڈیا پر بیگو ایپ استعمال کرنے والوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے ۔ پاکستان میں بھی اس کا استعمال عام ہے ۔

فوٹو کریڈٹ:بیگولائیو
حال ہی میں پی ٹی اے نے پابندی کی درخواست پر غور کیا تھا تاہم اس ایپ پر پابندی کا فیصلہ مسترد کردیا گیا۔
4 Comments