کیا بغیر وارنٹ گرفتاریاں ہونگی؟پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے بڑا دعویٰ کر دیا۔
میڈیا سے گفتگومیں کہا منی لانڈرنگ ایکٹ بل کے ذریعے پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری کے اختیارات دیئے جانے تھے ۔
لیکن ایف اے ٹی اے ایف نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا ۔بغیر وارنٹ گرفتاری ایف اے ٹی ایف کے مطالبات میں شامل نہیں تو حکومت کیا چاہتی ہے آخر ؟
بغیر وارنٹ گرفتاری کے معاملے کا کسی بھی طرح دفاع نہیں کیا جاسکتا۔
دنیا کی بدترین جمہوریتوں میں بھی بغیر وارنٹ گرفتاری کا کوئی سلسلہ نہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف نے تمام ضوابط بالائے طاق رکھتے ہوئے اقتصادی دہشت گردی سے متعلق کسی بل کو لانے کا مطالبہ نہیں کیا۔
ہم نے پاکستان کو گرے لسٹ سے بچانے اور بنیادی حقوق کی پامالی سے روکنے کیلئے کمیٹیوں میں قوانین کی ترمیم کے حوالے سے کافی محنت کی ۔
ایف اے ٹی ایف کو نیب کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے تاکہ اپوزیشن کا شکار کیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیئے:دھمکیاں نہ دیں این آر او پھر بھی نہیں ملے گا
سپریم کورٹ کے فیصلے، ہیومن رائٹس واچ اور پاکستان بار کونسل نے اس معاملے پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔
ہم پاکستان کو ایک کرپٹ حکومت کے آسرے پر بغیر کسی محاسبے کے پولیس اسٹیٹ نہیں بننے دے سکتے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کاذکر کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ حکومت نے ملک تباہ کردیا۔ کسی بھی شعبے سے بہتری کی کوئی خبر نہیں۔
معاشی بدحالی کے بعد ملک میں انارکلی پھیلانے کا منصوبہ اپوزیشن ناکام بنا دے گی ۔ عمران خان کے لئے بہتر ہے کہ وہ گھر چلے جائیں ۔
سلیکٹڈ ٹولا بہت بری طرح بے نقاب ہوچکا ہے ۔