سینیٹ میں اپوزیشن نے میدان مار لیا ، بڑی کامیابی مل گئی

ندیم چشتی ، دی سپر لیڈ ، اسلام آباد

سینیٹ میں اپوزیشن  نے میدان مار لیا ، بڑی کامیابی مل گئی ۔اہم ترین بل پاس نہ ہونے دیا۔

سپرلیڈ نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کی حکمت عملی کامیاب ہو گئی ہے ۔

حزب اختلاف کی دو نوں بڑی جماعتوں نے باقی ہم خیال ارکان کے تعاون منی لانڈرنگ ایکٹ بل منظور نہ ہوا۔

اجلاس کے بعد شاہد خاقان عباسی نے ایک بیان جاری کیا اور سینیٹ اجلا س کی حکمت عملی سے آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے سلیکٹڈ چیئرمین نے غیر قانونی طریقے سے بل منظور کرانے کی کوشش کی جسے اپوزیشن نے بروقت ناکام بنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے باہمی اتحاد کا مظاہرہ کیا اور حکومتی چال ناکام بنائی ۔

بل پر ووٹنگ ہی نہ ہوسکی ۔  ‎آئین اور عوام کی بنیادی آزادیوں کے خلاف قانون سازی نہیں کرنے دیں گے۔

ایوان بالا  سے دو بل مسترد ہوئے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  ایسے بل حکومت دوبارہ لائی تو پھر مسترد کرائیں گے۔

وزرا کی اپوزیشن پر کڑی تنقید

وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ میں بلز پاس نہ کرکے اپوزیشن نےملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔

جان بوجھ کر قومی مفاد میں بنے بل کی مخالفت سے ان کا ایجنڈا واضح ہو چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس کوئی سیاسی ایشو نہیں رہا  ۔

اپوزیشن چاہتی ہے کہ پاکستان گرے لسٹ سے بلیک لسٹ میں چلا جائے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے ۔  جو ہم نہیں ہونے دیں گے ۔

بابر اعوان نے کہا   کہ سینیٹ میں قوم کے کروڑوں روپے لگنے کے باوجود آٹھ بلز منظور نہ ہوسکے ۔جس  کی تمام تر ذمہ داری اپوزیشن پر عائد ہوتی ہے ۔

 بلز پیش کرنے سے پہلے کمیٹیوں میں معاملہ گردش کرتا رہا۔ وہاں بھی اپوزیشن نے تاخیری حربے استعمال کئے اور بلز پر مشاورت ہی نہ ہونے دی ۔

بابر اعوان نے مزید کہا کہ اس معاملے پر کابینہ کو بھی بریفنگ دی گئی ۔ سینیٹ میں اہم بل کی منظوری میں رکاوٹ بننا اپوزیشن کی سازش ہے ۔

بابر اعوان نے اپنے ویڈیو پیغام میں نوازشریف کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ بہانہ بنا کر باہر بھاگنا ان کی روایت رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:نوازشریف کو واپس لانا آسان نہیں ، شیخ رشید

شہبازشریف نے نوازشریف کی گارنٹی دے رکھی ہے ۔ اگر وہ واپس نہ آئے تو شہبازشریف کے خلاف نا اہلی کا ریفرنس دائر ہو جائے گا۔ ان کا سیاسی کیرئیر داؤ پر لگ چکا ہے ۔

ایک مجاز عدالت نے نواز شریف کو تاحیات نا اہل قرار دے رکھا ہے ۔ اس میں حکومت کیا کرسکتی ہے ؟