دھمکیاں نہ دیں ، این آر او پھر بھی نہیں ملے گا

دھمکیاں  نہ دیں ، این آر او پھر بھی نہیں ملے گا۔۔ یہ کہنا ہے کہ عمران خان کا جو پھر سیاسی مخالفین کو کرپشن زدہ سمجھ کر سزا دلوانا چاہتےہیں ۔

سپر لیڈ نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایک مرتبہ پھر نوازشریف کی وطن واپسی کا شور سنائی دیا ہے ۔

تازہ اجلاس میں وزیراعظم نے پھر واضح کر دیا کہ وہ این آر او کبھی نہیں دیں گے ۔ اگر ایسا ہوا تو یہ پاکستان کے عوام سے غداری ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو واپس لانا ہوگا۔ یہ حکومت کی ہی ذمہ داری ہے ۔

اجلاس کے بعد عمران خان کی ایک ٹویٹ منظر عام پر آئی  ہے جس میں انہوں نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔

عمران خان نے کہا کہ  اپوزیشن این آر او کے لئے حکومت گرانے کی دھمکیاں دے رہی ہے ۔

کچھ بھی ہو جائے این آر او نہیں ملے گا۔قومی دولت لوٹنے والوں کو این آر او دینا قومی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:این آر او کس نے مانگا ؟

احتساب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی اپوزیشن رہنما خود کوبچانے کی کوششوں  میں ہیں۔ 

اپوزیشن نے سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق 2 اہم بل منظور نہیں ہونے دیئے ۔ انہی کی وجہ سے ملک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آیا

کابینہ کے اجلاس میں بعض وزرا جارحانہ پالیسی اپنانے کا مشورہ دیتے رہے ۔

سپرلیڈ نیوز کےمطابق اس موقع پر فیصل واوڈانے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سپیکر کی توہین کی ہے ۔

انہیں سخت الفاظ میں جواب دینا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو نیب آفس کے باہر ہجوم ساتھ لانے اور ہنگامے پر حراست میں لے لینا چاہیے ۔