لڑکی نے بوائے فرینڈ کے ساتھ مل کر ماں کو قتل کر دیا ۔ سپرلیڈ نیوز کے مطابق یہ واقعہ لاہو رکے علاقے گلشن اقبال میں پیش آیا ہے ۔
پولیس نے مقتولہ کی بیٹی اور اس کے دوست کو حراست میں لے لیا ۔پولیس کے مطابق 47سالہ خاتون کو ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا گیا۔
مقتولہ کی 21سالہ بیٹی فجر کے علی عابد نامی دوست سے مراسم تھے ۔ اس دوران دونوں نے رقم ہتھیانے کےلئے گھناؤنی واردات کر ڈالی ۔
تھانہ اقبال ٹاؤن پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزموں کو شک پڑنے پر حراست میں لیا گیا۔
وقوعہ کے روز دونوں موٹر سائیکل پر گھر سے نکلتے دیکھتے گئے ۔ اس دوران دونوں جلدی میں جاتے ہوئے موٹر سائیکل سے بھی گرے ۔
پولیس نے تفتیش کی تو دونوں نے قتل کا اعتراف کرلیا ۔ پولیس کے مطابق واردات کے بعد دونوں ایک گھنٹے تک گھر کے اندر موجود رہے اور لاش ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بناتے رہے ۔
ناکامی پر بھاگ نکلے مگر سی سی ٹی وی فوٹیج میں مشکوک حرکات پر قانون کی گرفت میں آگئے ۔
یہ بھی پڑھیئے :جنونی شخص نے بچوں سمیت 11افراد قتل کردیئے
ابتدائی بیانات میں بیٹی نے اپنی ماں کے قتل کو ڈکیتی مزاحمت قرار دیا تھا۔ انوسٹی گیشن پولیس کے مطابق واردات کو ہر پہلو سے دیکھا جارہا ہے ۔
ملزموں کے دیگر دوستوں کے بھی بیانات ریکارڈ کئے جاسکتے ہیں ۔
One Comment