PAKISTAN

کراچی سپرہائی وےپروین کوحادثہ،13 مسافرجاں بحق

دی سپر لیڈ ، کراچی ۔ کراچی سپرہائی وےپروین کوحادثہ،13 مسافرجاں بحق  ہو گئے ۔ واقعہ سیمنٹ فیکٹری کے قریب  پیش آیا۔ واقعہ میں ایک بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ پانچ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سپرہائی وے میں حادثے کا شکار ہونے والی وین حیدرآباد سے کراچی آرہی تھی ۔ نوری آبادکے قریب پہنچی تو آگے جانے والی ایک اور گاڑی کا بونٹ ٹوٹ گیا ۔جو تیز رفتاری کی وجہ سے پیچھے سے آنے والی وین کی ونڈ سکرین سے جا ٹکرایا۔ بونٹ ٹکرانے سے وین بے قابو ہو کر ڈی ٹریک ہو گئی اور قلابازیاں کھاتی ہوئی جھاڑیوں میں گر گئی ۔ اس دوران وین میں آگ لگ گئی اور تیرہ مسافر زندہ جل گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر باہر نکال لیا گیا جن کی حالت تشویشناک ہے ۔  ایک بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا جسے معمولی خراشیں آئیں ۔

یہ بھی پڑھیئے:شمالی وزیر ستان زچہ بچہ سینٹر میں لیڈی ہیلتھ ورکر قتل

ایڈیشنل آئی جی  موٹر وے ساؤتھ کے مطابق ٹویوٹا گاڑی کا بونٹ اتر کر پیچھے سے آنے والی وین سے ٹکرایا جس سے وین بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے جھاڑیوں کے قریب جا گری  اور اس میں آگ لگ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کا فٹنس معیار چیک نہیں کیا جارہاجس پر انتظامیہ کو ایکشن لینا چاہیے ۔

Related Articles

Back to top button