یوکرین کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ,22افراد ہلاک

یوکرین کا فوجی طیارہ لینڈنگ کے دوران تباہ ,22افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارے میں زیر تربیت کیڈیٹس سوار تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعے کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے چار سو کلو میٹر دور ایک ایئر بیس پر اترنے کے دوران اے این 26 طیارہ تباہ ہوگیا۔ طیارے پر کل 27افراد سوار تھے جن میں سے 22 فوجی کیڈٹ بتائے جاتے ہیں۔
طیارے پر سوار افراد میں سے تین شدید زخمی ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے۔ مقامی حکام کے مطابق تاحال طیارہ تباہ ہونے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ سوشل میڈیا پر حادثے کے بعد کی سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تباہ شدہ طیارے سے شعلے بلند ہورہے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ نے ہنگامی طور پر موٹر وے پر لینڈنگ کی کوشش کی تھی تاہم کامیابی نہ مل سکی