دی سپر لیڈ، اسلام آباد ۔ وزیراعظم کاسیٹلائٹ گراؤنڈاسٹیشن سپارکوکا دورہ ، عمران خان کو ٹیکنالوجی میں سپارکو کی صلاحیتوں پر بریفنگ دی گئی ۔ نیشنل سپیس پروگرام 2047سے آگاہی بھی دی گئی۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق عمران خان نے سپارکو کےدورے کے دوران مختلف شعبے دیکھے اور معلومات حاصل کیں۔ نیشنل سپیس پروگرام 2047 کی تفصیلات بتائی گئیں ۔اس منصوبے کے تحت پاکستان مختلف شعبوں میں خود کفیل ہو جائے گا۔ منصوبے کے تحت اپنی مدد آپ کی پالیسی پر چلتے ہوئے سیٹلائٹ بھی خلا میں چھوڑیں جائیں گے ۔ ان مصنوعی سیاروں میں موسمیاتی سیٹلائٹس بھی شامل ہیں ۔
یہ بھی پڑھیئے:عمران خان کی جنرل اسمبلی میں دوسری مرتبہ بھارت پر تنقید
اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ سائنس کےشعبے میں جدت کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ مضبوط کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت پاکستان کی جوہری اور اسٹریٹجک صلاحیت مکمل محفوظ ہے۔ نیشنل سپیس پروگرام 2047 ملک کی معاشرتی و اقتصادی ترقی کو تقویت بخشے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اہم قومی مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی اسٹریٹجک صلاحیت کو مستحکم بناتے رہیں گے۔ وزیراعظم نے سپیس بیسڈ خدمات اور انفراسٹرکچر کی توسیع کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ نیشنل سپیس پروگرام کی گرشتہ برس وفاقی کابینہ نے منظوری دی تھی ۔