دی سپر لیڈ ، اسلام آباد۔ اپوزیشن کےجلسوں سےکوروناپھیل سکتا ہے،شیخ رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے جلسے ناکام ہونگے ۔ غداری کے مقدمے میں عمران خان کا کوئی لینا دینا نہیں ۔
منگل کے روز پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔ ان کے جلسے کے اگلے روز ردعمل دوں گا۔ شکست اپوزیشن کامقدر ہے ۔لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ کرانے والے بدررشید کی میرے ساتھ تصویر ہے تو یہ اچھی بات ہے ۔ نوازشریف کو واپس لانے کے لئے ووٹ دیا ہے ۔ قائد ن لیگ اپنی سیاست ختم کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم معلوم نہیں کیوں رو رہے ہیں ۔جیسے کوئی مر گیا ہو۔غداری کا مقدمہ ذاتی حیثیت سے ہے ۔
یہ بھی پڑھیئے:غداری کے مقدمے کی قانونی شرائط کیا ہیں ؟
اس موقع پر وزیر ریلوے نے کہا کہ ن لیگ سے ش لازمی نکلے گی مگر ش کا مطلب شہباز شریف نہیں ۔ شہبازشریف ایک تجربہ کار سیاستدان ہیں ۔ انہوں نے اپنے آپ کو سائیڈ پر کرلیا تاکہ کام نہ کرنا پڑے ۔ وہ آرام سے جیل میں جا بیٹھے ۔ اپوزیشن کےجلسوں سےکوروناپھیل سکتا ہے،شیخ رشید نے مزید کہا کہ اپوزیشن رہنما بھی اپنے کارکنوں کو مشکل میں ڈالنا چاہتے ہیں۔