بلیک میلنگ پر خود کشی کرنے والی خاتون کو ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کیا گیا ۔ پولیس نے بلیک میلنگ میں ملوث تمام ملزم گرفتار کر لئے ، اہم انکشافات سامنے آگئے۔
سپر لیڈ نیوز کے مطابق تین روز قبل کراچی کے علاقے شادمان میں خاتون نے خود کشی کر لی۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کو مسلسل بلیک میل کیا جارہا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزموں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل تھا۔ تین رکنی گینگ متنازع ویڈیو ز کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرتے ہوئے رقم کا مطالبہ کر رہا تھا۔ مسلسل ذہنی دباؤ کے بعد خاتون نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس نے ملزموں کے موبائل فون فرانزک کے لئے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو بھجوادیئے ہیں ۔ ثوبیہ نامی خاتون ان افراد سے رابطے میں تھی ۔ ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ تبسم کے مطابق گرفتار پولیس اہلکار کانسٹیبل شاہدسکیورٹی زون ٹو میں تعینات ہے۔حقائق سامنے آنے کے ڈر سے ملزموں نے پولیس چھاپے سے قبل ہی موبائل کا تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کر دیا تھا۔