PAKISTAN

ریکوڈک کافیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم

وقت اشاعت :27مئی2021

سپر لیڈ نیوز، اسلام آباد۔ ریکوڈک کافیصلہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے، وزیر قانون فروغ نسیم    نے کہا ہے کہ ٹیتھیان کمپنی سے بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہیں ۔ عدالت سے باہر بھی تصفیہ ہو سکتا ہے ۔

سپرلیڈ نیوز  کے مطابق ریکوڈک کیس میں برٹش ورجن آئی لینڈ کی ہائیکورٹ نے ٹیتھیان کمپنی کی درخواست خارج کردی۔ پی آئی اے کےمنجمد اثاثے بحال ہو گئے۔ نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل اور سکرائب ہوٹل پیرس بھی واپس مل گئے۔قانونی چارہ جوئی پر ہونےوالے اخراجات بھی کمپنی اداکرےگی۔اس حوالے سے وزیر قانون فروغ نسیم نے بریفنگ میں بتایا کہ ٹیتھیان کمپنی سے عدالت کے باہر تصفیے کا امکان ختم نہیں ہوا۔ عالمی ٹربیونل میں موقف اپنایا کہ ریکوڈک معاہدہ کرپشن کے نتیجے میں ہوا۔جو سرمایہ کاری کے زمرے میں نہیں آتا۔ٹیتھیان کو بھی باور کرایا ہے کہ آؤٹ آف کورٹ سیٹلمنٹ ہوئی تو  معاملات طے ہو سکتے ہیں ۔ پاکستان اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ۔

Related Articles

Back to top button